deneme bonusu betforward-shart.com 1xbet-1xir.com Betturkey giriş پیپسی کو پاکستان کا فیروزسنز لیبارٹریز کیساتھ اشتراک – Ferozsons Laboratories Limited

پیپسی کو پاکستان

ہیپاٹائٹس C کے بارے آگاہی کیلئے پیپسی کو پاکستان کا فیروزسنز لیبارٹریز کیساتھ اشتراک

فیروزسنز لیبارٹریز لمیٹڈ معاشرے کے مختلف طبقات میں ہیپاٹائٹس C کے بارے آگاہی پیدا کرنے اور اس کی روک تھام کیلئیکوشاں ہے۔ ہیپاٹائٹس C کے خاتمے کی مہم کو آگے بڑھانے کیلئے اس مہم میں پرائیویٹ سیکٹر کی کمپنیوں کو شامل کرنے کی کوشش بھی جاری ہے۔ پیپسی کو پاکستان نے اس سلسلے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہوئے فیروزسنز لیبارٹریز پاکستان کے ساتھ اشتراک کیا تاکہ آگاہی بڑھانے اور روک تھام کیلئے ان کے ہیڈ آفس پر ملازمین کو تعلیم دی جائے۔

ابتدائی نشست میں مرض کے بارے معلومات، ہیپاٹائٹس C کی تشخیص اور ایک مشہور ہیپاٹالوجسٹ کی جانب سے پریزینٹیشن شامل تھی۔ پیپسی کو پاکستان کے ہیڈ آف کارپوریٹ افئیرز، جناب خرم شاہ نے اس قدم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کمپنی کا فیروز سنز لیب کے ساتھ ہیپاٹائٹس Cکی آگاہی کیلئے اشتراک کرنا اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ کمپنی اپنے ملازمین کی صحت کیلئے پُرعزم ہے۔ اس بات کو سوچتے ہوئے کہ ایک صحتمند افرادی قوت نا صرف کمپنی بلکہ معاشرے میں زیادہ موثر طور پر اپنا حصہ ڈالتی ہے، اس مہم میں ملک کو درپیش ایک بڑے مرض کو مدنظر رکھا گیا۔آگاہی، روک تھام اور تشخیص کے اجزا کا حامل یہ پراجیکٹ اس بڑے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ایک کلیاتی طریقہ کار مہیا کرتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 20ملین سے زیادہ افراد ہیپاٹائٹس B یا C کا شکار ہیں۔ یہ اعدادوشمار صحت کے ایک بڑے چیلنج کو ظاہر کرتے ہیں کیونکہ ہر سال 250,000 نئے افراد اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں۔

رابطہ کےلیۓ

رجسٹرڈ آفس

ہیڈ آفس

نوشہرہ پلانٹ

TOP