مسز اختر خالد وحید نے 1992 میں فیروزسنز کی چئیرپرسن اور چیف ایگزیکٹو کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالیں ۔ان کو یہ ذمہ داری اپنے شوہر کی غیر متوقع وفات کے بعد سنبھالنے کا موقع ملا جنھوں نے 1956 میں کمپنی کو آغاز سے قائم کیا۔ مسز وحید جب تک سی ای او رہیں انھوں نے قابلیت سے کمپنی کو چلایا اور کمپنی کے کاروبار اور منافع میں مسلسل اضافہ ہوا۔ اس عرصے میں کمپنی کو 6 دفعہ کراچی سٹاک ایکسچینج کی ٹاپ 25 کمپنیوں میں سے ایک کمپنی ہونے کا ایوارڈ ملا، اور کمپنی نے طبی نگہداشت میں اپنا کردار بڑھانے کیلئے بین الاقوامی شراکت داریاں قائم کیں۔ مسز وحید نے یونیورسٹی آف پنجاب سے فائن آرٹ میں بیچلرز ڈگری لے رکھی ہے۔