deneme bonusu betforward-shart.com 1xbet-1xir.com Betturkey giriş مسٹر ارشد سعید حسین – Ferozsons Laboratories Limited

انتظامیہ

مسٹر ارشد سعید حسین

ڈائریکٹر

مسٹر ارشد سعید حسین امن ہیلتھ کئیر سروسز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔امن ہیلتھ نے صحت کی نگہداشت کے کئی نظام بنائے ہیں جن میں جان بچانے کیلئے ہنگامی صورتحال میں طبی نگہداشت مہیا کرنے والی جدید امن ایمبولینسز کے ساتھ ساتھ صحتِ عامہ کے پروگرام، جن کا مقصد پسماندہ علاقوں میں بیماریوں اور شرحِ اموات میں کمی ہے، سے لے کر بذریعہ فون ٹیلی ہیلتھ کے ذریعے عام بیماریوں کے بارے میں مفت مشورہ اور علاج کا انتخاب شامل ہیں۔ مسٹر ارشد نامور ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں، FMCG اور حیاتیاتی سائنسز کے شعبوں میں 25 سال سے زیادہ وسیع تر تجارتی تجربہ رکھتے ہیں۔ پچھلے دس سالوں سے وہ عوامی لسٹڈ کمپنیوں اور پرائیویٹ کمپنیوں میں CEO رہے ہیں جن میں ان کا منافع میں اضافہ اور کاروباری ترقی کا زبردست ٹریک ریکارڈ ہے۔ امن فاؤنڈیشن میں شامل ہونے سے پہلےمسٹر ارشد نے ایبٹ لیبارٹریز پاکستان لمیٹڈ میں مینیجنگ ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں۔ اس سے پہلے وہ سنجینٹا پاکستان لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر رہے اور پی ٹی سنجینٹا ، انڈونیشیا میں صدر اور ڈائریکٹر رہے۔ وہ گلیکسو اسمتھ کلائن پاکستان لمیٹڈ اور آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ میں سینئر قائدانہ عہدوں پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔

مسٹر ارشد نے امریکن بزنس کونسل کے صدر کی حیثیت سے بھی کام کیا ہے جو کہ پاکستان میں امریکی کارباروں کا چیمبر ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کے سب سے بڑے گروپوں میں سے ایک گروپ ہے۔ وہ پاکستان میں فارما بیورو کے چیئرمین بھی رہے، جو تحقیق کرنے والی ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی کرتا ہے۔ وہ سوئس بزنس کونسل کے بانی رکن اور کراپ لائف پاکستان کے چیئرمین بھی رہے۔ وہ کراچی میٹروپولیٹن کے روٹری کلب کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر بھی ہیں۔ مسٹر ارشد نے لندن سکول آف اکنامکس اینڈ پولیٹیکل سائنسز سے گریجوایشن کی اور بین الاقوامی تجارت اور ترقی میں سپیشلائزیشن کی ہے۔

رابطہ کےلیۓ

رجسٹرڈ آفس

ہیڈ آفس

نوشہرہ پلانٹ

TOP