casibom deneme bonusu betforward-shart.com 1xbet-1xir.com Betturkey giriş casibom آمنہ پراچہ – Ferozsons Laboratories Limited

انتظامیہ

محترمہ آمنہ پراچہ

ڈائریکٹر

مسز آمنہ پراچہ 2014 سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا حصہ ہیں۔ وہ خان اینڈ پراچہ کی حصہ دار بھی ہیں جو کہ ایک لیگل فرم ہے اور کئی قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں ، اداروں اور سفارتی مشنز کوسول ، کارپوریٹ، پاور اور انرجی، انویسٹمنٹ، آپریشنل معاملات، پراپرٹی اور زمین کے معاملات، لیبر قوانین اور ہیومن ریسورس کے معاملات پر خدمات فراہم کرتی ہیں۔ مسز پراچہ نے پنجاب یونیورسٹی سے صحافت میں ماسٹرز ڈگری، فرانس کی یونیورسٹی آف نیس سے تقابلی ادب میں ماسٹرز ڈگری، جرمن زبان میں ماسٹرز ڈگری اور کراچی کی یونیورسٹی آف سندھ سے قانون کی ڈگری لے رکھی ہے۔ مسز پراچہ نیشنل اسمبلی آف پاکستان کی رکن (1989-90) رہی ہیں، 1989 میں جنیوا میں ہونے والی انٹرپارلیمنٹیرین یونین کی میٹنگ میں پاکستان کی طرف سے بھیجے جانے والے وفد کی رکن بھی رہی ہیں، اور یونائیٹڈ نیشنز ہیومن رائٹس کمیشن کے الیکشن (1996) میں پاکستان کی نامزد امیدوار بھی رہی ہیں۔ وہ میانوالی ایجوکیشن ٹرسٹ کی ٹرسٹی بھی رہ چکی ہیں۔

رابطہ کےلیۓ

رجسٹرڈ آفس

ہیڈ آفس

نوشہرہ پلانٹ

TOP