casibom deneme bonusu betforward-shart.com 1xbet-1xir.com Betturkey giriş casibom ہمارے بارے میں – Ferozsons Laboratories Limited

ہمارے بارے میں

فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ

مولوی فیروز الدین خان نے 1894 میں فیروز سنز گروپ قائم کیا اور پہلے فیروز سنز پبلشنگ ہاؤس کی بنیاد رکھی۔ ہمارے بانی نے گروپ کا منشور وضع کیا کہ ہم برصغیر کے غیر مراعات یافتہ طبقے کے لیے صحت اور تعلیم کے میدان میں مثبت کردار ادا کریں گے۔

فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ 1956 میں پاکستان کی اولین فارماسیوٹیکل کمپنیوں میں سے ایک کے طور پر قائم کی گئی جو پاکستان میں انٹرنیشنل مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ ساتھ صحت اور فلاح و بہبود کی خدمت کے 6 عشرےپورے کر چکی ہے۔

1960 میں، فیروزسنز پاکستان کی پہلی فارماسیوٹیکل کمپنی تھی جو کراچی سٹاک ایکسچنج کی فہرست میں درج ہوئی۔ ہماری مالیاتی کارکردگی کا طویل ریکارڈ ہے اور ہم نے چھے دفعہ سٹاک ایکسچنج کا KSE Top 25 Companies Award حاصل کیا۔

فیروز سنز گروپ، جو کہ فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے زیرِ عمل ہے، کی ذیلی کمپنیوں میں BF Biosciences Limited اور Farmacia شامل ہیں۔ فیروزسنز لیبارٹریز لمیٹڈ معیاری اور لائسنس یافتہ ادویات کی وجہ سے امراضِ قلب، معدہ کی بیماریوں، کینسر، جلد کی بیماریوں، جگر کی بیماریوں اور دیگر بیماریوں کے حملے کو روکنے والی ادویات کے میدان میں مارکیٹ لیڈر بن چکا ہے اور دوسرے شعبہ جات میں بھی سبقت لے جاتا دکھائی دیتا ہے۔

فیروز سنز لیب ایشیاء اور افریقہ  میں بھی ادویات کا سرکردہ ایکسپورٹر ہے۔ اور ہم پوری مستعدی سے دوسرے ممالک میں بھی ایکسپورٹ کے مواقع ڈھونڈ رہے ہیں۔ فیروزسنز، Boston Scientific Corporation USA کی Cardiac & peripheral devices اور interventional devices کی پاکستان میں تقسیم اور خرید و فروخت کا پارٹنر ہے۔ یہ پارٹنرشپ امراضِ قلب، کینسر، معدہ اور آنتوں کے شعبوں میں مزید بہتری کے لیے ہماری مدد کرے گی۔ہم اپنے شراکت اداروں کو پاکستان کی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پیش کرنے کے لیے ان کی تیاری، تشہیر اور تقسیم کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں۔

فیروز سنز لیبارٹریز لمیٹڈ نوشہرہ میںCGMP complaint پیداواری فیکٹری کی حامل کمپنی ہے جو کہ ISO 9001 certified بھی ہے اور ہم تیاری اور جانچ پرکھ کے جدید ترین ساز و سامان سے آراستہ ہیں۔ اس فیکٹری کے کئی خود مختار سیکشن ہیں جن میں سے ہر ایک کا اپنا مخصوص air handling سسٹم ہے تاکہ تیار کی جانے والی ادویات میں باہمی متقاطع آلودگی سے بچا جا سکے۔ہم گولیوں، کیپسول، شربت، سسپنشن، کریم اور مرہم کی پیداواری صلاحیت رکھتے ہیں۔ ہماری فیکٹری انڈسٹری میں سب سے بہتر سازوسامان کی حامل لیبارٹری ہے اور ہم

,(Malver Particle Size Analyzers، High Perfomance Liquid Chromatography (HPLC

اور Gas Chromatographs (GC)، Fourier transfer-IR Spectrometer ، UV-Visible spectrometers

سی سہولیات کے مالک بھی ہیں۔ hardness & fiability testes، dissolution disintegration

2012 میں کمپنی نے ادویات کی تیاری کے شعبے میں بڑی توسیع کا ارادہ کرتے ہوئے گولیاں اور کیپسول کی تیاری کے لیے نئے پروڈکشن وِنگ کا اضافہ کیا۔ یہ نیاونگ اب پوری طرح فعال ہے۔ فیروزسنز نے اپنی 60 سالہ تاریخ میں جدید ٹیکنالوجی، علاج اور معالجہ سے ہمیشہ پاکستان کے مریضوں کی خدمت کی ہے۔

رابطہ کےلیۓ

رجسٹرڈ آفس

ہیڈ آفس

نوشہرہ پلانٹ

TOP