deneme bonusu betforward-shart.com 1xbet-1xir.com Betturkey giriş casibom عثمان خالد وحید – Ferozsons Laboratories Limited

انتظامیہ

محترم عثمان خالد وحید

سی۔ای۔او اور  ڈائریکٹر

عثمان خالد وحید فیروزسنز لیبارٹریز لمیٹڈ کے سی۔ای۔او ہیں۔ وہ امریکا کی ہارورڈ یونیورسٹی سے انڈر گریجویٹ ڈگری لے کر 1993 میں کمپنی کا حصہ بنے۔ 1999 میں کمپنی کے صدر کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے سے پہلے انھوں نے لاجسٹکس، سیلز اور مارکیٹنگ میں کام کیا۔ اس عرصے کے دوران، کمپنی نے کئی نمایاں بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ اشتراک قائم کرتے ہوئے تشویشناک بیماریوں کے طبی حل کے اپنے پورٹ فولیو میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔ ان بین الاقوامی شراکت داروں میں سے اگر چند ایک کا ذکر کیا جائے تو ان میں امریکا کی بوسٹن سائنٹفک انکارپوریٹد (جو طبی آلات بنانے والی دنیا کی نمایاں کمپنی ہے) ، BF بائیو سائنسز لمیٹڈ (جو پاکستان کی پہلی بائیوٹیک فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ کمپنی ہے) کے قیام کیلئے باگو گروپ آف ارجینٹائنا کے ساتھ مشترکہ منصوبہ (جوائنٹ وینچر)، اور ہیپاٹائٹس C اور انیٹی وائرل علاج کیلئے امریکا کی گیلیڈ سائنسز انکارپوریٹڈ شامل ہیں۔ عثمان وحید اس وقت کئی کمپنیوں کے بورڈ پر ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں جن میں IGI انشورنس ، لاہور یونیورسٹی آف منیجمنٹ سائنسز (LUMS) ، مری بریوری، اور نیسلے پاکستان لمیٹڈ شامل ہیں - وہ ماضی میں ٹریڈ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور پاکستان انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (PIDC) کے بورڈ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں اور راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔

رابطہ کےلیۓ

رجسٹرڈ آفس

ہیڈ آفس

نوشہرہ پلانٹ

TOP